اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) — اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کی کارروائیاں کی ہیں۔ چھ مختلف آپریشنز کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 26 کلوگرام سے زائد منشیات، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے سے زائد ہے، برآمد کی گئی۔
کورنگی پولیس کی کارروائی، ریذیڈینشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان گرفتار
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیاں انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت کی گئیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائی میں ایئرپورٹ روڈ، کوئٹہ پر یونیورسٹی کے پاس موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 3 کلوگرام چرس اور 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جنہوں نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیوں میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے 1.16 کلوگرام آئس، آرسی ڈی روڈ حب پر گاڑی سے 18 کلوگرام چرس، بھکر روڈ ڈی آئی خان سے 2.4 کلوگرام چرس، اور سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 500 گرام افیون برآمد ہوئی۔
پیرودھائی، اسلام آباد میں فیکٹری کے قریب 105 ممنوعہ گولیاں بھی برآمد کی گئیں اور ایک اور ملزم گرفتار ہوا۔ تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

