سانگھڑ: وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جمنازیم اور کرائم سین یونٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے ٹریننگ کالج میں پودے بھی لگائے اور جدید لیبارٹری کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی افتتاح کیا۔
ڈی آئی خان میں شادی کی تقریب پر خودکش حملہ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر، حملہ آور کی شناخت ہو گئی
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے پولیس ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ٹریننگ کالج میں گرین زون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید سہولیات سے تربیتی نظام مزید مضبوط ہوگا اور پولیس فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا۔
دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ فیض اللہ کوریجو اور پرنسپل شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میڈم زاہدہ پروین نے وزیر داخلہ کو مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کرائم سین یونٹ کے پولیس افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ و قانون سندھ نے کرائم سین یونٹ کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تفتیشی سہولیات پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنیں گی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں مدد ملے گی۔
