بی سی بی کا بورڈ ممبر کے متنازع بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز، شوکاز نوٹس جاری

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بورڈ کے ایک رکن کی جانب سے حالیہ قابلِ اعتراض بیانات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسپلنری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بی سی بی کی جانب سے مذکورہ رکن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر تحریری وضاحت طلب کر لی گئی ہے، جبکہ معاملے کی حتمی تکمیل تک تمام قانونی اور ضابطہ جاتی کارروائی مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی من ریٹ 4 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا

بی سی بی کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اس وقت اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور یہ لیگ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی شائقینِ کرکٹ کے لیے بھی غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ بورڈ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ تمام کھلاڑی اور متعلقہ فریقین پیشہ ورانہ رویہ اپنائیں گے اور لیگ کے کامیاب انعقاد میں مکمل تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کی جانب سے بنگلا دیش کے ورلڈ کپ سے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ دینے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے گئے تھے، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعد ازاں بنگلا دیش کے کرکٹرز نے نظم الاسلام کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے عہدہ نہ چھوڑا تو کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ پر غور کیا جائے گا۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کی جائے گی تاکہ کرکٹ اور بی پی ایل پر کسی قسم کا منفی اثر نہ پڑے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق کھلاڑیوں کی جانب سے بائیکاٹ کی دھمکی کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “بی سی بی کا بورڈ ممبر کے متنازع بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز، شوکاز نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!