رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کی چوٹیاریوں میں تشدد کا شکار شادبانو ملاح سے ہسپتال میں ملاقات، انصاف کی یقین دہانی

رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے چوٹیاریوں میں تشدد کا نشانہ بننے والی شادبانو ملاح کی ہسپتال میں عیادت کی اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے واقعے کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔

پاک بحریہ کا بحرِ ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کی جان بچائی

شازیہ عطا مری نے کہا کہ شادبانو ملاح کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، اور خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ لڑکی کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جائے۔

رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی خود نگرانی کریں گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں گی۔ شادبانو ملاح کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر سطح پر ان کی آواز بلند کی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 01 25 at 4.36.22 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 25 at 4.36.23 PM

69 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!