کورنگی پولیس کی کارروائی، ریذیڈینشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان گرفتار

ضلع کورنگی پولیس نے سندھ ٹمپورری ریذیڈینشل ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان قانونی تقاضے پورے کیے بغیر علاقے میں مقیم تھے۔
سعودی عرب اور روس کے درمیان 90 روزہ ویزا فری سفر کا تاریخی معاہدہ

گرفتار افراد کی شناخت عبدالرحمٰن ولد نور محمد، آصف آفتاب ولد یعقوب جاوید اور اسغفر امانت ولد امانت مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیے گئے مقدمات میں دفعہ 11 کے تحت قانونی کارروائی کی گئی۔

پولیس نے کہا کہ ضلع بھر میں ریذیڈینشل ایکٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ سیکیورٹی اور قانونی نظام مضبوط بنایا جا سکے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “کورنگی پولیس کی کارروائی، ریذیڈینشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!