لندن: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ میں بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گل پلازہ سانحہ: میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی
کرکٹ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بورڈ ممبرز میٹنگ میں بنگلادیش کے معاملے پر ووٹنگ کر کے متبادل ٹیم کی شمولیت کی منظوری دی۔ اکثریتی ارکان نے متبادل ٹیم کو شامل کرنے کی سفارش کی۔
آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی حکومت کو آگاہ کرے کہ اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجے گی تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔ تاہم، بی سی بی کو بھارت میں کھیلنے کے معاملے پر مزید ایک روز کا وقت دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فیصلے پر غور کر سکے۔
اس پیش رفت کے بعد ورلڈکپ کی ٹیموں کی حتمی فہرست جلد طے ہونے کی توقع ہے، اور بنگلادیش کی شرکت یا غیر شرکت پر عالمی کرکٹ کمیونٹی کی نظریں مرکوز ہیں۔