ورلڈ کپ وینیو پر تنازع، بنگلہ دیش کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلنے سے انکار

بنگلہ دیش نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک اور خط ارسال کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیو کے معاملے پر نظرثانی کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 9 ہزار 100 روپے مہنگا

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر نظرثانی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش کے یوتھ اینڈ اسپورٹس ایڈوائزر عاصف نذرال کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پر دوبارہ غور کی کوئی گنجائش نہیں۔

قومی کرکٹرز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصف نذرال نے کہا کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے ساتھ اس معاملے میں انصاف نہیں کیا اور میچز کی منتقلی کی درخواست کو نظرانداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو اب بھی امید ہے کہ آئی سی سی اس معاملے میں انصاف کو یقینی بنائے گی، تاہم موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ کی صورت میں بنگلہ دیش کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے پر بنگلہ دیش کو 325 کروڑ ٹکا کے نقصان کا اندیشہ ہے، جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو سالانہ آمدن کا تقریباً 60 فیصد، براڈکاسٹ اور اسپانسرشپ کی مد میں حاصل ہونے والی رقم سے بھی محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ورلڈ کپ وینیو پر تنازع، بنگلہ دیش کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلنے سے انکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!