چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی، جناب سید پیر محمد شاہ نے سندھ پولیس اسپورٹس سیکریٹریٹ، واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن کا باضابطہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ، ایس پی سعید احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
اے این ایف کی ملک گیر کارروائی، منشیات اسمگلنگ میں 8 ملزمان گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد
دورے کے دوران چیئرمین نے جوڈو اور کراٹے کے ایتھلیٹس کے علاوہ ہاکی ٹیم کے آرگنائزرز سے ملاقات کی، جس میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز سے متعلق امور کو حتمی شکل دی گئی۔
چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے سندھ پولیس کی باکسنگ اور فٹبال ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھرپور محنت، نظم و ضبط اور مسلسل پریکٹس کی تلقین کی تاکہ وہ آئندہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کریں اور سندھ پولیس کا نام روشن کر سکیں۔

