لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، کمانڈر فور کور لاہور، نے لاہور گیریژن میں قائم ڈرون ٹریننگ فیسیلٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جاری تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
دورے کے دوران تربیت میں شریک افسران اور جوانوں نے جدید جنگی مہارتوں اور ڈرون آپریشنز سے متعلق عملی مظاہرہ پیش کیا۔ تربیتی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون ٹریننگ کا بنیادی مقصد جدید جنگی تکنیکوں کے مؤثر استعمال کے ذریعے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے تربیت کے اعلیٰ معیار، پیشہ ورانہ مہارت اور ہدف کی درستگی کو یقینی بنانے پر تربیتی دستوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے جنگی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی جدید تربیت پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
