پاک بحریہ کا بحرِ ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کی جان بچائی

اسلام آباد، 24 جنوری 2026: پاک بحریہ نے بحرِ ہند میں ایک طویل فاصلے پر ہونے والے ریسکیو آپریشن میں کامیابی حاصل کی، جس میں انسانی ہمدردی کے تحت ایک سری لنکن شہری کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

وادی تیراہ میں شدید برف باری، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری، متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساحل سے تقریباً 800 ناٹیکل میل (تقریباً 1500 کلومیٹر) کے فاصلے پر موجود انڈونیشیائی پرچم بردار تجارتی جہاز ایم وی گرے پام (MV GREY PALM) نے سری لنکن میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر (MRCC) کو ہنگامی طبی امداد کے لیے اطلاع دی۔ جہاز کے عملے کے ایک رکن کی حالت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔

اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ کے جہاز "تبوک” اور "معاون” فوری طور پر روانہ ہوئے اور مریض کو محفوظ طریقے سے جہاز سے منتقل کیا۔ بعد ازاں، مریض کو "تبوک” پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد اسے محفوظ حالت میں سری لنکن حکام کے حوالے کیا گیا۔

سری لنکن حکام اور متاثرہ فرد کے اہل خانہ نے اس فوری ردعمل اور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

پاک بحریہ کے اس کامیاب آپریشن نے نہ صرف اس کی آپریشنل تیاریوں کو اجاگر کیا بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور قومیت سے بالاتر ہو کر سمندر میں انسانی ہمدردی کے جذبے کی بھی ایک واضح مثال پیش کی۔

WhatsApp Image 2026 01 25 at 4.35.24 PM WhatsApp Image 2026 01 25 at 4.35.24 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 25 at 4.35.24 PM 2

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کا بحرِ ہند میں طویل فاصلے پر کامیاب ریسکیو آپریشن، سری لنکن شہری کی جان بچائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!