کراچی (اسپورٹس ڈیسک) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی پہلی آفیشل باکسنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اکیڈمی کے قیام کا مقصد سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں باکسنگ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینا اور عالمی معیار کے باکسر تیار کرنا ہے۔
قائدآباد پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش گرفتار
تقریب کا انعقاد پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ کراچی میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے تحت کیا گیا، جس میں عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی کوچ کارل الیکزینڈر اور قومی باکسنگ ہیروز شریک ہوئے۔ تقریب میں سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی اور بھارتی حریف کو شکست دینے والے سمیر بھی موجود تھے۔
چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ باکسنگ اکیڈمی سے قبل پولیس کے پاس کوئی مستقل پلیٹ فارم موجود نہیں تھا، اب عالمی معیار کا تربیتی مرکز دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے کیمپس قائم کیے گئے ہیں اور عالمی ٹرینر کال الیکزینڈر اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ماضی میں بھی پولیس کے باکسرز دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا شمار جلد دنیا کی بہترین اکیڈمیوں میں ہوگا اور پولیس نوجوان کھلاڑیوں کو ہر سطح پر سپورٹ کرے گی۔
تقریب کے اختتام پر سندھ پولیس سے منتخب 17 باکسرز میں کٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
