کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PSP, PPM) کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریس احمد ولد نور علی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آئی آر پرسن ہے۔
آئی جی سندھ نے پہلی پولیس باکسنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
پولیس کے مطابق گشت کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا اور اس کے قبضے سے 120 پڑیاں مضر صحت ماوا برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف الزام نمبر 343/2025 بجرم دفعہ 4/8(I) گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا ماضی میں بھی مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں شامل ہیں:
-
ایف آئی آر نمبر 119/2024، دفعہ 9(I)3B، تھانہ نارتھ ناظم آباد
-
ایف آئی آر نمبر 207/2024، دفعہ 4/8(I)، تھانہ نارتھ ناظم آباد
-
ایف آئی آر نمبر 242/2024، دفعہ A-5 جوئے کا ایکٹ، تھانہ نارتھ ناظم آباد
-
ایف آئی آر نمبر 75/2025، دفعہ 4/8(I)، تھانہ نارتھ ناظم آباد
پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔
