پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
اسرائیلی فضائی حملہ: القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار 10 ساتھیوں سمیت شہید
ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان نے کیا لیکن وہ صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں جہانزیب سلطان نے 25، طیب طاہر نے 36، ہمایوں الطاف نے 16، محمد عامر برکی نے 21 جبکہ شاہد عزیز نے 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے سب سے کامیاب باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے خرم شہزاد، فہیم اشرف، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ اس وقت دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ کوئٹہ کی بیٹنگ جاری ہے اور فتح کے لیے انہیں 186 رنز کا تعاقب کرنا ہے۔
