پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار، ٹیم دورہ فہرست بھی خفیہ قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیٹ کو سلیکشن بورڈ اراکین اور عہدیداروں کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے ہمراہ جانے والے آفیشلز کی فہرست بھی خفیہ قرار دے دی گئی ہے۔

آم کی برآمدات یکم جون سے قبل شروع نہ کرنے کا مطالبہ، ایکسپورٹرز نے حکومتی پالیسی پر نظرثانی کا کہا

پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر سینیٹ چاہے تو اس معاملے پر ان کیمرا بریفنگ دی جا سکتی ہے تاکہ حساس معلومات کو محدود دائرے میں رکھا جائے۔

ہدایت اللہ کے سوال کے جواب میں کابینہ ڈویژن پاکستان نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ پی سی بی نے اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور یہ معلومات کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی ذاتی و سیکیورٹی سے متعلق حساس نوعیت رکھتی ہیں۔

جواب میں کہا گیا کہ تنخواہوں، مراعات اور دیگر ذاتی معلومات کی غیر ضروری تشہیر ادارے کے افراد کی سلامتی اور تحفظ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے رازداری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کھلاڑیوں اور ملازمین کی ذاتی معلومات کا تحفظ ادارے کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے قواعد و ضوابط کے مطابق ہی معلومات شیئر کی جائیں گی۔

One thought on “پی سی بی کا سینیٹ کو تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات دینے سے انکار، ٹیم دورہ فہرست بھی خفیہ قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!