پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی حج کے لیے نئی عمر پابندی نافذ، 15 سال سے کم عمر بچوں کے حج پر جانے پر پابندی
پی سی بی کے مطابق محمد علی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میچ کے دوران لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نے میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا جس پر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ذرائع کے مطابق محمد علی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عائد کردہ سزا قبول کر لی ہے، جس کے بعد مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں حیدرآباد کنگزمین نے سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا جبکہ اختتامی لمحات میں جذباتی ماحول بھی پیدا ہوا۔
