ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 فائنل کی رنگا رنگ تیاریاں مکمل، عاطف اسلم اور علی عظمت سمیت بڑے فنکار پرفارم کریں گے

لاہور میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے گرینڈ فائنل کے لیے شاندار تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں کرکٹ کے ساتھ ساتھ موسیقی، روشنیوں اور آتش بازی کا دلکش امتزاج شائقین کو محظوظ کرے گا۔

جیکب آباد میں گدھے پر بہیمانہ تشدد، وزیراعلیٰ سندھ کا سخت نوٹس، قانونی کارروائی کا حکم

فائنل میچ سے قبل ہونے والی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز اپنی شاندار پرفارمنسز پیش کریں گے، جبکہ تقریب کے دوران آتش بازی کا خصوصی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

فائنل میچ اور اختتامی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فائنل میچ سے قبل ہونے والی اختتامی تقریب کو حتمی شکل دی گئی جبکہ سیکیورٹی، ٹریفک، اسٹیڈیم مینجمنٹ اور شائقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ میگا ایونٹ کے لیے ہر سطح پر بہترین اور عالمی معیار کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے سہولیات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے تاکہ انہیں یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ اختتامی تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لیے شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ تقریب بروقت شروع کی جا سکے۔

One thought on “ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 فائنل کی رنگا رنگ تیاریاں مکمل، عاطف اسلم اور علی عظمت سمیت بڑے فنکار پرفارم کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!