ٹنڈوجام (پ۔ر) سندھ کے معروف و سینئر نوحہ خواں اور انجمن سپاہِ قائمِ آلِ محمدؑ کے میر امداد علی پیرل تالپور نے بی بی ماہم سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر سرکاری تعمیراتی کام رکوانے کی کوششوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی شدید مذمت کی ہے۔
پی ایس ایل 28واں میچ: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے فیصلے کے بعد محکمۂ اوقاف، حکومت سندھ کی جانب سے بی بی ماہمؑ کے روضے پر تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا۔ تاہم غلام رسول قریشی و دیگر افراد کی قیادت میں ایک مذہبی جماعت نے اس عمل کو رکوانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں اشتعال انگیز نعرے بازی اور کھلے عام دھمکیاں دی گئیں۔
میر امداد علی تالپور نے اس اقدام کو فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر ماضی میں بھی عیدالفطر کے روز بی بی ماہمؑ کے مزار پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کر چکے ہیں، جس کی ایف آئی آر گلاب لغاری پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔
انہوں نے حکومتِ سندھ، ضلعی انتظامیہ بدین اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مقدس مقامات کا تقدس برقرار رکھا جا سکے اور علاقائی امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
