پی ایس ایل 11 فائنل میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت، وزیراعظم کی منظوری

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، وزیراعظم Shehbaz Sharif نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ، عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا

ذرائع کے مطابق فائنل میچ میں شائقین کی شرکت کی منظوری کے بعد کرکٹ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ Pakistan Super League کے چیئرمین Mohsin Naqvi نے فرنچائز مالکان کی درخواست پر شائقین کو اجازت دینے کے فیصلے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف شائقین کو اسٹیڈیم میں براہ راست میچ دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ ایونٹ کا جوش و خروش بھی بڑھ جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو Gaddafi Stadium لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

One thought on “پی ایس ایل 11 فائنل میں تماشائیوں کو شرکت کی اجازت، وزیراعظم کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!