پاکستان سنی تحریک: بھارت کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان، عوام اور افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

کراچی (6 مئی 2026): پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان معرکہ حق کی شاندار کامیابی کے بعد مزید مضبوط، مستحکم اور دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ہے، جبکہ بھارت اپنی ناکام پالیسیوں اور جارحانہ عزائم کے باعث ہمیشہ کی طرح رسوا اور ناکام ہوگا۔

سندھ حکومت کا سماجی تحفظ کا بڑا توسیعی منصوبہ: دیہی خواتین اور بچوں کے لیے اربوں روپے کے نئے پروگراموں کی منظوری

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں "استحکام پاکستان کنونشن” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، انصاف اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا علم بلند کیا ہے، جبکہ بھارت نے خطے میں بدامنی پھیلانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

محمد شاہد غوری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، مسلم نسل کشی اور اقلیتوں پر جبر عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیکولر ازم کے دعووں کے باوجود انتہاپسندی اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ “پاکستان کے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔”

نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک نے واضح کیا کہ بھارت کو معرکہ حق میں ملنے والی شکست ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات بھارتی حکومت کی جانب سے من گھڑت اور سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے گئے، جن میں آر ایس ایس کے عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

محمد شاہد غوری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ چکا ہے کہ "پاکستان پہلے” ہماری قومی سوچ ہے اور اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری قیادت و شہریوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائے۔

کنونشن میں مرکزی رہنما محمد مبین قادری، علامہ حفیظ قادری، مفتی خالد کمال قادری، علامہ صابر چشتی، علامہ حامد قادری، کراچی نائب امیر فرحان راجپوت اور محمد عالم قادری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!