کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے ایک خفیہ کارروائی کے دوران کراچی سے حراست میں لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عمرکوٹ کا دورہ، نواب یوسف ٹالپر کی نماز جنازہ میں شرکت
یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا اور بھاری رقوم لے کر شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کر رہا تھا۔
متاثرہ شہری نے تفتیش کے دوران بتایا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اسے جعلی کاغذات دیے اور اس جعلسازی کے بدلے دو لاکھ روپے وصول کیے۔ امریکی حکام کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Tags: