کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو بڑے مالی نقصان کا سامنا، 65 فیصد صارفین بل ادا نہیں کرتے

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں بڑے مالی خسارے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں 65 فیصد سے زائد بڑے صارفین پانی اور سیوریج کے بل ادا نہیں کرتے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف 34 فیصد صارفین بل کی ادائیگی کرتے ہیں، جبکہ بقیہ اکثریت واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارے پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی کی پریس کانفرنس

ریکوری کی تفصیلات:
ڈائریکٹر بلک کی جانب سے 2728 بل جاری کیے جاتے ہیں، لیکن صرف 917 بلوں کی وصولی ہوتی ہے۔ ان 917 بلوں کے ذریعے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو 34 کروڑ روپے سے زائد کی رقم موصول ہوتی ہے، جبکہ اگر بلوں کی ریکوری 100 فیصد تک پہنچ جائے تو ادارے کو ایک ارب روپے سے زائد آمدنی ہوسکتی ہے۔

بل نہ بھرنے والے بڑے سیکٹرز:

کیٹل کالونی بل نہ بھرنے میں سب سے آگے ہے، جہاں 1212 بل جاری ہوتے ہیں لیکن صرف 262 صارفین ادائیگی کرتے ہیں۔

پرائیویٹ سوسائٹیز کے 311 صارفین کو بل جاری ہوتے ہیں، مگر صرف 101 ادائیگی کرتے ہیں۔

بلند و بالا عمارتوں کے 471 صارفین میں سے 197 بل ادا کرتے ہیں۔

فارم ہاؤسز کے 234 صارفین میں سے محض 77 بل ادا کرتے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے مالی استحکام کے لیے ریکوری کے نظام کو بہتر بنانے اور واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے کے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!