پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم اپنے روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے سری لنکا جائے گی۔

پیرآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے، تاہم حکومتِ پاکستان نے بھارت کے خلاف یہ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے بائیکاٹ کے باعث بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کے پروٹوکول کے مطابق وقت پر کولمبو پہنچنا اور تمام تیاری مکمل کرنا ضروری ہے۔

سوریا کمار یادیو نے ممبئی میں پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری فلائٹ بک طے شدہ ہے اور ٹیم شیڈول کے مطابق کولمبو جائے گی۔ بھارتی ٹیم میچ کے دن پاکستان کے غیر حاضری کی صورت میں میچ ریفری کے فیصلے کے مطابق کارروائی کرے گی تاکہ 2 پوائنٹس حاصل کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے لیے سری لنکا روانہ ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!