کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد پانی کی فراہمی بحال

کراچی (06 فروری 2026) — کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لائن نمبر 5 کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے اور اس سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔

اسلام آباد خودکش دھماکہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کر دیں

ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران شہر کو عارضی طور پر تقریباً 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لائن نمبر 2 (پی آر سی سی) پر مرمتی کام جاری ہے اور یہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، اور لائن نمبر 2 کی مرمت کے بعد شہر کو صرف 50 ملین گیلن پانی کی کمی رہے گی۔ یوں شہر کو تقریباً 600 ملین گیلن پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد پانی کی فراہمی بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!