کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ، ریسکیو 1122 نے کارروائی شروع کر دی

کراچی — لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 (سندھ) کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پیپلز پارٹی وسطی کراچی کی خودکش دھماکے کی شدید مذمت، شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی

ترجمان ریسکیو 1122 (سندھ) کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک موقع پر روانہ کیے گئے۔ ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کسی قسم کے انسانی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی ابتدائی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم فیکٹری میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!