عمرکوٹ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر سیاستدان نواب یوسف ٹالپر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے رکن صوبائی اسمبلی تیمور ٹالپر سے ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری، ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات
وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء شرجیل میمن، قاسم نوید قمر، مکیش کمار چاولہ، ایم این اے شبیر بجارانی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی وفات پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح رکھا۔ ان کی وفاداری، مخلص قیادت اور نظریاتی سیاست کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کا نام پاکستان کی سیاست میں عزت اور وقار کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا۔