گلگت: ضلع استور کی تحصیل شونٹر، منی مرگ کے گاؤں مپنو کی رہائشی بی بی زوجہ عبدالرشید 16 فروری 2025 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (DHQ) گلگت میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی میت کو ابتدائی طور پر DHQ استور منتقل کیا گیا، لیکن برزل ٹاپ پر شدید برفباری اور 2 سے 3 فٹ برف کے انبار کی وجہ سے راستہ بند ہوگیا، جس کی وجہ سے ورثا آخری دیدار سے محروم تھے۔
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، جعلی دستاویزات تیار کرنے والا ملزم گرفتار
اس نازک صورتحال میں پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے چیلنج قبول کیا۔
پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
18 فروری 2025 کی دوپہر پاک فوج کے انجینئرز، سگنلز اور انفنٹری کے دستے روانہ ہوئے۔
شدید برفانی طوفان اور منفی درجہ حرارت کے باوجود، مسلسل 20 گھنٹے کی کوششوں سے راستہ کلیئر کیا گیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے میت کو ورثا تک بحفاظت پہنچایا۔
19 فروری کو سپرد خاک
بی بی زوجہ عبدالرشید کو 19 فروری کو ان کے آبائی گاؤں مپنو آباد، منی مرگ میں سپرد خاک کیا گیا۔ تدفین میں مقامی افراد سمیت پاک فوج کے ایک بڑے دستے نے شرکت کی، اور شرکاء نے پاک فوج کی قربانی، محنت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال پر شکریہ ادا کیا۔
یہ ریسکیو آپریشن ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج اور عوام کا رشتہ ناقابلِ تسخیر ہے اور فوج ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔