پاکستان کے ممکنہ بائیکاٹ پر آئی سی سی میں تشویش، پی سی بی سے رابطوں کا آغاز

پاکستان کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے منتظمین شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں، جس کے بعد کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو منانے کے لیے سفارتی و انتظامی سطح پر رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ٹی آر کیو اپورشنمنٹ معاہدہ طے، دوطرفہ تجارت کے تسلسل کی ضمانت

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے اپنے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطوں کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خواجہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے معاملے پر پی سی بی حکام سے براہِ راست بات چیت کریں گے اور پاکستان کے تحفظات جاننے کی کوشش کریں گے۔

سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو یہ ٹاسک بھی دیا گیا ہے کہ وہ پی سی بی سے مذاکرات کے بعد اپنی تفصیلی رپورٹ آئی سی سی کو پیش کریں، تاکہ آئندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے اور صورتحال کو مزید بگاڑ سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی کوشش ہے کہ پاکستان کو کسی بھی ممکنہ بائیکاٹ سے باز رکھا جائے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کو متاثر ہونے سے بچایا جائے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کے ممکنہ بائیکاٹ پر آئی سی سی میں تشویش، پی سی بی سے رابطوں کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!