اسلام آباد — پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔
گورنر سندھ کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازا کے شہداء کے اہلِ خانہ کی داد رسی کی تقریب، غفلت اور نااہلی پر سخت سوالات
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 15 فروری کو شیڈول تھا، لیکن حکومت پاکستان نے اس میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں بنگلادیش کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جانبدارانہ رویہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کی ہدایت بطور احتجاج دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔