پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مالی سہولتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے یومیہ 115 ڈالر الاؤنس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ: گورنر سندھ کا جوڈیشل انکوائری کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط
.ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے یومیہ الاؤنس کی منظوری کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو روانگی سے قبل الاؤنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
اعلان کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے الاؤنس میں اضافے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا اور ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان قومی ہاکی ٹیم 10 فروری سے ایف آئی ایچ پرو لیگ کے میچز کا آغاز کرے گی، جہاں قومی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔
