کراچی: ویسٹ زون کی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیف المری گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک خالی پلاٹ/مکان میں موٹرسائیکل کے پرزے الگ کر رہے تھے۔
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی، جعلی دستاویزات تیار کرنے والا ملزم گرفتار
برآمدگی:
1 مسروقہ موٹرسائیکل
5 موٹرسائیکل انجنز
دیگر اسپیئر پارٹس
برآمد شدہ موٹرسائیکل تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ الزام نمبر 214/2025 کے تحت پہلے ہی سرقہ شدہ قرار دی جا چکی تھی۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
ریاض ولد گل محمد
حسین عرف منہ ولد شاہد
ارسلان عرف اچو ولد ارمان
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔