بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستانی فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل، عالمی کرکٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد/دبئی — ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستان کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ ردعمل دے دیا ہے۔ پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد آئی سی سی نے عالمی کرکٹ کے نظام کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابلِ قبول حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تاریخی گراوٹ، سونے کی قیمت میں تیسری بڑی کمی ریکارڈ

آئی سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ پاکستان حکومت کے مؤقف کا احترام کرتا ہے، تاہم اس فیصلے سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین متاثر ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق عالمی ایونٹس کی روح یہ ہے کہ تمام ٹیمیں برابر کی بنیاد پر شرکت کریں، اور کسی ایک میچ کا بائیکاٹ پورے ٹورنامنٹ کے توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ پی سی بی کا یہ فیصلہ عالمی کرکٹ کی روح کے منافی ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ مؤقف کی منتظر ہے، جبکہ ورلڈ کپ کی کامیابی کی ذمہ داری صرف آئی سی سی ہی نہیں بلکہ پی سی بی سمیت تمام رکن ممالک پر بھی عائد ہوتی ہے۔ آئی سی سی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا حل نکالے گا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق پالیسی فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد حکومت پاکستان نے باضابطہ اعلان کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے پاکستانی فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل، عالمی کرکٹ نظام متاثر ہونے کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!