اسلام آباد — آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ کی خصوصی نشست میں مفتی عبد الرحیم، سرپرست اعلی جامعتہ الرشید اور چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے شرکت کی۔
کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ، ریسکیو 1122 نے کارروائی شروع کر دی
مفتی عبد الرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کے بارے میں بات ایسے ہونی چاہیے جیسے آپ اپنے گھر کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ ملک اور فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام، شریعت، جہاد اور اسلامی انقلاب کے نام پر ملک میں برپا کیا جانے والا فتنہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ نسل اور لسانیت کی بنیاد پر بننے والی تنظیمیں اسلام کی تعلیمات کے منافی ہیں اور شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو قتل کرنا ہرگز قابل قبول نہیں۔
مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کے سیاسی فرنٹس پاکستان میں سرگرم ہیں، جبکہ مغربی طاقتیں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے افغان حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ دیں۔
مفتی عبد الرحیم نے پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو بھی متفقہ پیغام دینے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انشاء اللہ پاکستان فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رہے گا۔
