نیو کراچی میں دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

کراچی پولیس کے ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر 26 مارچ 2026 کو عمل میں لائی گئی۔

موٹروے پولیس کی کارروائیاں، 74 لاکھ زائد کرایہ مسافروں کو واپس

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلزار ہوزری کے قریب لیاری ندی کنارے سیکٹر 12-D نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا گیا، جہاں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالقادر شاہ اور زوہیب علی کے نام سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 گرام آئس (منشیات) اور 180 روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عبدالقادر شاہ اور زوہیب علی دونوں کا کریمنل ماضی بھی رہا ہے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، ڈکیتی اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 147/2026 بجرم دفعہ 9(2) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ شہر کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

One thought on “نیو کراچی میں دو منشیات فروش گرفتار، آئس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!