ڈھاکہ میں پاک-بنگلہ دیش کرکٹ تعلقات کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی ملاقات اور عشائیہ، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈھاکہ (اسپورٹس ڈیسک) — بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور منیجمنٹ نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں افسوسناک حادثہ، تعمیراتی گڑھے میں ڈوب کر دو کم عمر بچے جاں بحق

تقریب کے دوران دونوں ممالک کے کرکٹ حکام نے کھیل کے فروغ، باہمی سیریز کے تسلسل اور نوجوان ٹیلنٹ کی ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ عوامی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ تمیم اقبال نے مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ آمد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں اقوام ایک دوسرے کے مزید قریب آ رہی ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ کرکٹ کے ساتھ ساتھ جذباتی اور دوستانہ رشتہ بھی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی کرکٹ سیریز نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی مضبوطی دی ہے۔

محسن نقوی نے شاندار میزبانی اور گرمجوشی سے استقبال پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے روابط ایشیائی کرکٹ کے مستقبل کے لیے مثبت پیش رفت ہیں۔

تقریب کے اختتام پر دونوں ممالک کے کرکٹ حکام نے مستقبل میں مزید سیریز اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!