بھارت کا غرور خاک میں، پاک فوج کی کامیابیوں پر نیا ملی نغمہ جاری

اسلام آباد: بھارت کا جنگی غرور ایک بار پھر خاک میں مل گیا ہے، جبکہ پاک فوج نے معرکۂ حق کے دوران دشمن کے جنگی جنون کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے کر اس کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔

سندھ میں تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی کی تقسیم، امتحانی نظام پر سنگین سوالات اٹھ گئے

تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل بھارت کی جانب سے مبینہ طور پر شروع کیے گئے “آپریشن سندور” کے جواب میں پاکستان نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان المرصوص” کے تحت بھرپور دفاعی حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے دشمن کو مختلف محاذوں پر پسپائی پر مجبور کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور مؤثر قیادت میں پاک فوج نے زمینی، فضائی اور دیگر دفاعی محاذوں پر شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسے عسکری حلقے ایک اہم دفاعی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

قومی سطح پر اس موقع پر جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کے لیے ایک خصوصی ملی نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے، جو افواجِ پاکستان کی قربانیوں، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی دفاع میں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

ملی نغمے میں پاک فوج کے عزم، قوم کے اتحاد اور دفاعِ وطن کے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ اسے سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

عسکری و سماجی حلقوں کے مطابق اس نوعیت کے اقدامات قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!