بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن سنبھال لی، نجم الحسن شانتو کی شاندار سنچری

میرپور، ڈھاکا (08 مئی 2026):- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلادیشی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن میں پہنچا دیا۔

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

میرپور ڈھاکا میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان Shan Masood نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم میزبان ٹیم نے ابتدائی مشکلات کے باوجود عمدہ کم بیک کیا۔

بنگلہ دیش کی پہلی دو وکٹیں صرف 31 رنز پر گر گئیں، جہاں Mahmudul Hasan Joy 8 اور Shadman Islam 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد Mominul Haque اور کپتان Najmul Hossain Shanto نے تیسری وکٹ پر 170 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکال لیا۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 101 رنز کی سنچری اسکور کی، جبکہ مومن الحق 91 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بعد ازاں مومن الحق نے Mushfiqur Rahim کے ساتھ چوتھی وکٹ پر مزید 75 رنز جوڑے۔

پہلے روز کھیل کے اختتام تک بنگلادیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز بنا لیے اور میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

پاکستان کی جانب سے Hasan Ali، Shaheen Shah Afridi، Mohammad Abbas اور Nauman Ali نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم میں نوجوان کھلاڑی Azan Awais اور Abdullah Fazal پہلی مرتبہ شامل کیے گئے ہیں، جبکہ شائقینِ کرکٹ کی نظریں دونوں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ بنگلادیش کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک مضبوط ہے اور امید ہے کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

One thought on “بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن سنبھال لی، نجم الحسن شانتو کی شاندار سنچری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!