موٹروے پولیس کی کارروائیاں، 74 لاکھ زائد کرایہ مسافروں کو واپس

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے زائد کرایہ وصولی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے مسافروں کو 74 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس دلوا دی۔

ملیر میں منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ خصوصی مہم سلطان احمد چوہدری کی ہدایات پر 15 مارچ سے جاری ہے، جس کا مقصد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی اور اوورلوڈنگ جیسے مسائل کا خاتمہ ہے۔ کارروائیوں کے دوران ملک بھر میں مسافروں سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرائی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شہری اپنی شکایات براہ راست موٹروے پولیس افسران، ہیلپ لائن 130 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم @NHMP پر درج کروا سکتے ہیں، جہاں فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

دوسری جانب کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے پیش نظر 12 مارچ سے نافذ نئی حدِ رفتار کی خلاف ورزی پر اب تک 58 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف ایندھن کی بچت بلکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام بھی ہے۔

موٹروے پولیس کے افسران ملک بھر کے ٹول پلازوں پر ڈرائیورز کو نئی حد رفتار اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں، تاکہ عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!