سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس، شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور کاشتکاروں کے مسائل پر غور

وفاقی تجاویز کی روشنی میں سندھ کابینہ کی سب کمیٹی نے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن پر دوسرا اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا جام خان شورو، سید ذوالفقار علی شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو، کاشتکاروں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں اور شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے 9 ملزمان گرفتار

اجلاس میں وفاق کی جانب سے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن سے متعلق تجویز کردہ پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ کاشتکار رہنماؤں اور شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شوگر کین سے متعلق تجاویز سندھ کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی، اور بعد ازاں وفاق کو اسٹیک ہولڈرز کی متفقہ تجاویز ارسال کی جائیں گی۔

اجلاس میں صوبے میں گندم اور گنے کی فصل سمیت کاشتکاروں کو درپیش دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ کسان کو بااختیار بنا کر ہی زرعی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے واضح کیا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کسان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں اور ان کی پیداوار کو بہتر مارکیٹ تک پہنچانے کے جدید ذرائع دستیاب ہوں۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس، شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور کاشتکاروں کے مسائل پر غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!