سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، سفیر احمد فاروق کا اعلان

ریاض (اسٹاف رپورٹر) — سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا

سفارت خانے میں بریفنگ دیتے ہوئے احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور پاک-سعودی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر بھی نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ٹیکسٹائل سمیت 8 اہم شعبوں میں معاہدات طے پائیں گے۔

سفیر نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اور 2025 کے دوران تقریباً 5 لاکھ پاکستانی ورکرز سعودی عرب آئے، جبکہ اس وقت سعودی عرب میں تقریباً 30 لاکھ سے زائد پاکستانی ورکنگ کمیونٹی موجود ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کا ثبوت ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، سفیر احمد فاروق کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!