اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے دوران 8 مختلف کارروائیوں میں 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار ہوئے۔
ایسٹ زون پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
پولیس کے مطابق کارروائیوں میں مجموعی طور پر 17.39 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی، جس کی مالیت 22 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں کے گرد کارروائیاں:
جموں روڈ، سیالکوٹ کے قریب ملزم سے 2.2 کلوگرام چرس برآمد
ہتار روڈ، ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 400 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات فروخت کرتے تھے
دیگر اہم کارروائیاں:
علامہ اقبال ائیرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 1.080 کلوگرام آئس برآمد
جناح ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ جانے والے پارسل میں کپڑوں سے 880 گرام آئس برآمد
چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں امریکہ سے آنے والے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد، ملزم گرفتار
فتح چوک، حیدرآباد کے قریب 2 خواتین اور 1 مرد سے 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار
راولپنڈی بس ٹرمینل کے قریب ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد
موٹر وے ٹول پلازہ، اسلام آباد کے قریب خاتون ملزمہ کے بیگ سے 3.2 کلوگرام آئس برآمد
کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف نے کہا کہ ملک میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے یہ کریک ڈاؤن مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

