ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔

عالمی بینک کی جنوبی ایشیا ترقی رپورٹ جاری، پاکستان میں ٹیکس اصلاحات اور پانی کے بہتر استعمال پر زور

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، جس میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام ممکنہ آپشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکالا جائے، جبکہ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی سے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا اور بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں شامل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس کی تفصیلات انہوں نے خود اپنے پیغام میں شیئر کیں۔

ذرائع کے مطابق زیرِ غور تجاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان ٹیم ہر میچ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرے، بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا جائے یا پھر پاکستان ٹیم اپنی ہر فتح بنگلہ دیش کے نام منسوب کرے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس معاملے پر سابق کرکٹرز سے بھی مشاورت کر رہے ہیں تاکہ تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت پر حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!