اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو دوٹوک پیغام: پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

نوشکی (اسٹاف رپورٹر) — اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں عوام کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گی اور ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی۔

ایسٹ زون، اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کے مطابق 31 جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنانے کی مذموم کوشش کی، اور نوشکی کے عوام کی خدمت کو متاثر کرنے کی کوشش کی، مگر دہشت گردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کا شکریہ ادا کیا، جن کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور انہیں بحفاظت گھروں تک پہنچایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، کور کمانڈر کوئٹہ اور آئی جی ایف سی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے نوشکی اور بلوچستان کی تمام عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گی اور دشمن کبھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا: "پاکستان زندہ باد، ہم پاک فوج کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔"

66 / 100 SEO Score

One thought on “اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کو دوٹوک پیغام: پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!