چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس، گل پلازہ واقعہ کے بعد محکموں کی نگرانی اور فائر سیفٹی اقدامات پر زور

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسپیکشن نظام، فائر سیفٹی اقدامات، زیر التواء آڈٹ پیراز، ترقیوں اور محکمانہ کارروائیوں، بھرتیوں اور ڈیجیٹل گورننس اصلاحات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سندھ کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس، شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور کاشتکاروں کے مسائل پر غور

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ گل پلازہ واقعہ میں ظاہر ہوا کہ بعض محکمے اپنے منسلک اداروں پر مؤثر نگرانی نہیں کر پا رہے تھے، لہٰذا تمام محکموں کو اپنے اداروں کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسپیکشن نظام محض چالان تک محدود نہ رہے بلکہ معیار اور ٹائم لائنز پر مشتمل دو صفحات کی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

آصف حیدر شاہ نے ہدایت کی کہ سندھ بھر کی سرکاری عمارتوں، جیلوں اور بس ٹرمینلز میں فائر سیفٹی آڈٹ کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت سندھ کے 140 اسسٹنٹ کمشنرز ٹیمیں فائر سیفٹی اقدامات کا عملی جائزہ لیں گی، اور انہیں سات روز کے اندر تمام کمرشل اور ہائی رائز عمارتوں کا سیفٹی آڈٹ مکمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

چیف سیکریٹری نے PAC اور DAC اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے اور زیر التواء آڈٹ پیراز نمٹانے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے محکمانہ کارروائیوں اور جاب پورٹل بھرتیوں کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل پوسٹس کو علیحدہ طور پر مشتہر کیا جائے تاکہ شفافیت اور مؤثر تقرری ممکن ہو سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس، گل پلازہ واقعہ کے بعد محکموں کی نگرانی اور فائر سیفٹی اقدامات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!