ٹرمپ انتظامیہ ایران پر ممکنہ حملے پر غوراں، رائٹرز کا دعویٰ

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کی حوصلہ افزائی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کے لیے ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی پر غور کر رہے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی تجویز

رائٹرز کے مطابق امریکا ایرانی سیکیورٹی فورسز اور اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملوں کے مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ اپنے قریبی مشیروں کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہے ہیں، جن میں ایک بڑے اور مؤثر حملے کا آپشن بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ حملہ یا تو ایسے بیلسٹک میزائل سسٹمز پر کیا جا سکتا ہے جن کی رسائی مشرقِ وسطیٰ میں امریکا کے اتحادی ممالک تک ہے، یا پھر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم تاحال صدر ٹرمپ کی جانب سے کسی حتمی فوجی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رائٹرز کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، ایسے وقت میں جب ملک گیر احتجاجی تحریک کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “ٹرمپ انتظامیہ ایران پر ممکنہ حملے پر غوراں، رائٹرز کا دعویٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!