معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز مدینہ منورہ میں نہایت سادگی اور روحانی ماحول میں نکاح کے ذریعے کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی تجویز
ذرائع کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز دعائے خیر کی تقریب سے ہوا، جس میں لائبہ خان نے ہلکے جامنی رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
دعائے خیر کی تقریب سے لی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح اداکارہ کے حسن، لباس اور اسٹائل کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے بھی اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
