ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی ورکنگ کے مطابق جہاں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، وہیں ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کیلئے یومیہ 115 ڈالر الاؤنس کا اعلان، پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا اقدام
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی حساب کتاب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش سامنے آئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا اپنی حتمی ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوا دے گی، جس کے بعد حکومت کو ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی میں رد و بدل کا اختیار حاصل ہوگا۔ اگر ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی گئی تو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نسبتاً کم ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
