آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، چیف آف دی نیول اسٹاف سے اہم ملاقات

اسلام آباد (03 فروری 2026): آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی: صدر کی دو بڑی مارکیٹیں سیل، 200 سے زائد دکانیں بند

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں ریئر ایڈمرل شاہین ممدوف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے متعارف کرایا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں سربراہان نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال اور تربیت و دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

معزز مہمان کو پاک بحریہ کے جاری منصوبوں اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جو پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

حکام کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر کے اس دورے سے دونوں ممالک، بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ بحری تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور مشترکہ اقدامات کو مزید فروغ ملے گا۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!