خیبر: وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل، مین روڈ آمدورفت بحال

خیبر: وادی تیراہ میں شدید برفباری کے بعد 4 روزہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا اور مین روڈ کو آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے مذہبی امور: روضہ رسول ﷺ کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھیجا جائے گا

ضلع خیبر کے ریسکیو 1122 کے ترجمان مقصود عالم کے مطابق وادی تیراہ میں 10 جنوری سے مقامی شہریوں کی نقل مکانی شروع ہوئی تھی، لیکن 22 جنوری کو شدید برفباری کے باعث سیکڑوں خاندان راستے میں پھنس گئے۔ بچوں اور خواتین سمیت 2400 متاثرہ افراد کو ریسکیو ٹیموں نے ٹرکوں اور دیگر وسائل کے ذریعے محفوظ نکالا۔

آپریشن میں ضلع خیبر کے علاوہ پشاور، مردان، صوابی اور نوشہرہ کی ریسکیو ٹیمیں بھی شریک تھیں۔ 480 گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 200 سے زائد زخمیوں اور مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ وادی تیراہ کے پائندی چینہ، دوہ توئی اور مہربان کلی میں ریسکیو بیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آپریشن کے لیے 170 اہلکار، 27 وہیکلز، 21 ایمبولینسز، 4 ایکسکیویٹرز اور 6 ٹریکٹرز سمیت دیگر مشینریز تعینات کی گئی تھیں۔

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد وادی تیراہ میدان میں متاثرین کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی گئی ہے اور چاروں رجسٹریشن سینٹرز بحال کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ریکارڈ کے مطابق 10 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ وادی کی مجموعی آبادی تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “خیبر: وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل، مین روڈ آمدورفت بحال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!