سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں 3 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، اسٹینڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

کراچی: سندھ اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی کے چیئرمین و پی ٹی آئی رکن اسمبلی ریحان بندوکڈا نے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر سخت اقدامات اٹھا دیے ہیں۔

خیبر: وادی تیراہ میں 4 روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل، مین روڈ آمدورفت بحال

ریحان بندوکڈا نے سیکرٹری محکمہ توانائی سندھ کو خط لکھ کر پروجیکٹ کے تمام مالی اور انتظامی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سولر کٹس کی درآمد میں انڈر انوائسنگ اور غلط ویلیو ایشن کے ریکارڈ، کسٹمز ڈیکلریشن اور کلیئرنس کے تضادات، ٹینڈرز اور پروکیورمنٹ کے مشتبہ طریقہ کار، غیر شفاف خریداری اور سپلائرز کے انتخاب سمیت تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ پروجیکٹ کے بجٹ اور اخراجات، تمام بلز، ووچرز، ادائیگیوں اور کنٹریکٹس کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ مزید یہ کہ درآمد شدہ سولر کٹس کے کسٹمز ریکارڈ اور کلیئرنگ افسران کی تفصیلات، پروجیکٹ میں ملوث تمام افسران اور ان کے کردار کی فہرست بھی ریکارڈ میں شامل کی جائے۔

ریحان بندوکڈا نے کہا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی پارلیمانی نگرانی اور جوابدہی کے لیے تمام ریکارڈ بروقت حاصل کرے گی اور مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر رپورٹ میں سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے، جبکہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھی اس حوالے سے سوالات اٹھائے جا چکے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 01 26 at 7.06.22 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں 3 ارب روپے کی مبینہ کرپشن، اسٹینڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!