ضلع وسطی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری، ڈی سی طحہ سلیم کی زیر صدارت ڈی ڈی ایم اے اجلاس

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ قدرتی یا ناگہانی آفات کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نیہا شاہ، ڈاکٹر قیصر، فوکل پرسن سعد حسین وارثی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے افسران اور مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یورپی یونین کے سفیر کی وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سے ملاقات، انسانی حقوق اصلاحات پر تعاون کا اعادہ

اجلاس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات اور مربوط حکمتِ عملی ترتیب دینا تھا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع کی سطح پر مختلف محکموں کے افسران اور رضاکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو اور امدادی کارروائیاں انجام دیں گی۔

اجلاس میں مختلف محکموں سے دستیاب افرادی قوت، مشینری اور دیگر ضروری ساز و سامان کی تفصیلات طلب کی گئیں، جبکہ فوری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ڈی ایم اے میں شامل افسران اور عملے کی باقاعدہ تربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو کے اقدامات پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے جا سکیں اور عوام کو جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

WhatsApp Image 2026 01 15 at 6.07.17 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 15 at 6.07.18 PM WhatsApp Image 2026 01 15 at 6.07.18 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 15 at 6.07.18 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 15 at 6.07.19 PM

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!